حکومت سہاروں پر نہیں اپنے پیروں پر کھڑی ہے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، حکومت سہاروں پر نہیں اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات چھوڑ کر گئی تھی تو ہم نے کہا تھا یہ دوبارہ اسی پلیٹ فارم پر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی بات ہوگی اسی پلیٹ فارم پر ہوگی لیکن اس میں این ار او شامل نہیں ہوگا، صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے پر بات ہوگی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ یہ حکومت کسی کے سہاروں پر نہیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہے، اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ پہلے اپنی جماعت میں ووٹنگ کروا لیں کہ علیمہ خان کے زیادہ ووٹ ہیں یا بشریٰ بی بی کے زیادہ ہیں، یہ ووٹنگ کروا لیں کہ کیا گنڈاپور گروپ کے ووٹ زیادہ ہیں یا لاہوری گروپ کے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں، سیاسی طریقے سے یہ اپنی جماعت کو نہیں چلاتے، ایک سیاسی کارکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا جو بانی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے فوراً شکایت لگائی کہ چیئرمین پی اے سی کو فوراً فارغ کردیں لیکن فیصلہ واپس لے لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی ا ئی نہیں ا
پڑھیں:
چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس وقت اُن کی کسی بھی سیاسی جماعت سے ملاقات یا شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق، چوہدری نثار نے تاحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم وہ آئندہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کے ذریعے اپنا موقف واضح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت سے رابطے میں نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی جماعت میں شمولیت کے لیے کوئی پیش رفت کی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنی آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور لائحہ عمل پر غور کر رہے ہیں، اور وہ مناسب وقت پر قوم کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار طویل عرصے سے سیاسی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم حالیہ سیاسی سرگرمیوں میں ان کا ممکنہ کردار ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے۔
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر وزیراعظم نے ہنستے ہوئے کہا ’چوہدری صاحب! آپ تو ہمیں بھول ہی گئے ہیں‘، جس پر چوہدری نثار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، نہیں میاں صاحب! بس طبیعت کچھ عرصے سے ناساز رہی ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چوہدری نثار کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی جائے گی، تاہم حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خود کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سے ٹیلیفونک رابطے بھی موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری نثار علی خان