دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیرِ اعظم نے لکی مروت میں 5، بنوں میں 2 اور میر علی شمالی وزیرستان میں 2 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ارض وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور خطے میں موجود ان کے سرپرستوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو یونہی خاک میں ملاتے رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔
ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔