اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں فیک اور جعلی ہے،ہم نے  نہ ہی کوئی ایسی میٹنگ کی  ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے،میں ضرور کہوں گاوقت کے ساتھ چیزیں بدلنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا سیز فائر ہو گیا،ملک کی سب سے بڑی  جماعت اور مقبول لیڈر  کو آپ کب تک جیل میں رکھیں گے،سیز فائر  پی ٹی آئی کے ساتھ ہونی چاہیے اب بہت ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پے رول پہ رہائی تو ہم بھی  نہیں چاہ  رہے،ان کی رہائی ہونی چاہیے و کس گناہ میں اندر ہیں،ان کے خلاف سب بے بنیاد کیسز ہیں،خان صاحب کو رہائی ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آپ  والدین کو جیل میں رکھیں اور بچوں کو بولیں آپ فنکشن میں آئیں،ہم بھی آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں،خان کی رہائی  ہونی چاہیے سب سے درخواست ہے سختیاں اب ختم  ہونی چاہئیں،مذاکرات  ہونے چاہیے پر  ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم