بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،شہری اشبا کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیاہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی،بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات،کروڑوں روپےکے اعزازیے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔