بھارتی حملے کے شہدا اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کےلیے وزیر اعظم نے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔
اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کرکے مراسلہ بھی جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری وزیر اعظم نے دی، جس کے بعد 34 کروڑ 30 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ، علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ فنڈز کو 3 کیٹیگریز شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہید شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے گی جبکہ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمی کو 10 لاکھ امداد ملے گی۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ امدادی رقم کو جائز حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچایا جائے۔ فنڈز کی تقسیم سے قبل ہر وصول کنندہ کی اہلیت کی تصدیق کی جائے اور شہدا کے قانونی وارثوں کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی نہ کی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ متاثرین اور سوگوار خاندانوں کی تمام ذاتی معلومات مکمل راز میں رکھی جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں۔
پنجاب کے جن 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ان میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ڈی سیز کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز اور زخمی
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔