پنجاب حکومت نے بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کیلئے امدادی فنڈ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں بھارتی حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کیلئے امدادی فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کردیے جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جو قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ڈی سیز کو بھیجا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کیلئے امدادی پیکج کی منظوری وزیراعظم نے دی اور 34کروڑ 30لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردیے گئے ہیں۔مراسلے کے مطابق فنڈز کو 3کیٹیگریز شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمی میں تقسیم کیا گیا ہے، شہید شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے گی جب کہ شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
پی سی بی نے کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امدادی رقم کو جائز حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچایا جائے، فنڈز کی تقسیم سے قبل ہر وصول کنندہ کی اہلیت کی تصدیق کی جائے گی، شہدا کے قانونی وارثوں کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی نہ کی جائے۔
اس کے علاوہ متاثرین اور سوگوار خاندانوں کی تمام ذاتی معلومات مکمل راز میں رکھی جائیں، ڈپٹی کمشنرز امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے عددالت میں پیش کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب سے گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اسلحہ اور ایک آلٹو کار برآمد کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کیے ہیں۔