بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کی رقم جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ 34کروڑ 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ فنڈز کو تین کیٹیگریز، شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کے مطابق رقم جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ شہداء اور زخمی شہریوں کیلئے امدادی پیکج کی منظوری وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے دی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ 34کروڑ 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ فنڈز کو تین کیٹیگریز، شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔
امدادی رقم کو جائز حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فنڈز کی تقسیم سے قبل ہر وصول کنندہ کی اہلیت کی تصدیق کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز یقینی بنائیں گے کہ امدادی رقم جائز حقدار اور شہداء کے حقیقی لواحقین میں تقسیم ہو۔ شہداء کے قانونی وارثین کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات اور چیک کی تقسیم کے ثبوت سرکاری ریکارڈ میں محفوظ کیے جائیں گے۔ متاثرین اور سوگوار خاندانوں کی تمام ذاتی معلومات مکمل رازداری سے محفوظ رکھی جائیں گی۔ امدادی پیکج کی تقسیم محکمہ داخلہ کی جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق کی جائے۔
ڈپٹی کمشنرز امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گے۔ پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہونیوالے شہریوں حملے میں شہید ڈپٹی کمشنرز معمولی زخمی امدادی پیکج محکمہ داخلہ روپے امداد لاکھ روپے تقسیم کی کی تقسیم اور زخمی جائے گی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 244ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر دو لاکھ 93 ہزار 895 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 923روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
مزید :