اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی حکومتی شخصیت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ نہیں ہوا ، نہ کوئی مذاکرات ہوئے نہ کوئی پیشکش ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں آئے روز ہوتی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کے رابطے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جس جگہ پر ہیں اب مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے، پی ٹی آئی کی جانب سے سیز فائر کا کہا جاتا ہے ،حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔
باخبر ذرائع کے مطابق ایک اہم سیاسی پیشرفت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ پیشکش کے بعد حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی۔
تاہم پیر کو پھر خبر سامنے آئی کہ سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی بانی پی ٹی پی ٹی آئی

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن