خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں شروع کی گئی ہے۔
سہولت کا افتتاح مشیر صحت احتشام علی نے کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے موقع پر مشیر صحت نے نئی ایمرجنسی سہولت، پیڈریاٹریک لیتھوٹریپسی, مائیکرو بیالوجی لیب اور نئے ایڈمسنٹریشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔
مشیر صحت نے اس موقع پر بغیر آپریشن کے بچوں کے گردے کی پتھری کا لیزر کے ذریعے ہونے والے کامیاب علاج کا جائزہ بھی لیا۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی سہولیات سے انسٹیٹیوٹ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکے گا کیونکہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 32 اسپتالوں میں سہولیات کو مستحکم کررہے ہیں۔ اضلاع کے اسپتالوں میں سہولیات کو مستحکم کرنے سے پشاور کے اسپتالوں میں دباؤ کم ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کے
پڑھیں:
جیل میں بند کسی فرد سے مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کیلئے مشکلات پیدا کریں گے اور کچھ نہیں لیکن جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی تو ہوگی۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط یکطرفہ ہے، تحریک چلانے کا ابھی ماحول نہیں ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی نشستوں پر جاکر کہا آئیں بات کریں، احتجاج الگ چیز ہے اور گالی گلوچ الگ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخط کی اہمیت ہے کیونکہ مذاکرات کی ضرورت زیادہ ہے ، شروع سےکہہ رہاہوں سیاسی ڈائیلاگ کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے واضح کہا کہ جیل میں بند کسی فرد سے مذاکرات نہیں ہوں گے، شاہ محمودسمیت اسیررہنماؤں کی بانی سےملاقات کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہراوردوسرےسینئررہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی واقعے کے حوالے سے راناثنا کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جس قسم کا احتجاج ہواوہ کوئی جمہوری رویہ نہیں تھا، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے نوٹس لیا اب فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
سیاسی مشیر نے بتایا کہ وزیراعظم نےبجٹ کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، پی ٹی آئی قیادت آئے اسپیکر چیمبر میں بیٹھے اور مذاکرات شروع کرے۔
Post Views: 4