بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال بنانے لگے، ویڈیو منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جو ان کی بزدلی اور انتہاپسندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں نہ صرف بے گناہ بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے بلکہ سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی بھی مذموم کوشش کی گئی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر دہشتگردانہ حملوں میں بطور ڈھال استعمال کرنا ایک انتہائی مکروہ اور غیر انسانی فعل ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی، سیکیورٹی ذرائع
بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی، سکیورٹی ذرائع
مذکورہ ویڈیو میں… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 20, 2025
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معصوم بچوں کو کہنا ہے کہ
پڑھیں:
پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید
پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں شاہین میزائل کا استعمال کیا۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی فوج نے اپنے ایکس ہینڈل سے شاہین میزائل کے استعمال پر ایک ویڈیو جاری کی لیکن بعد میں مذکورہ ویڈیو کے غیر مصدقہ ہونے پر ویڈیو ہٹا دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جب تک ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی بھارتی میڈیا اس خبر کو اُٹھا چکا تھا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارتی میڈیا اب بھی اس خبر کو پھیلا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی فوج کا آفیشل ایکس ہینڈل اس ویڈیو کے بارے میں ابھی تک خاموش ہے نہ اُنہوں نے اس خبر کی تصحیح کی ہے اور نہ ہی وضاحت کی۔
ترجمان نے کہاکہ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ غلط معلومات بھارت کی اُس مہم کا مقصد ہے جس کے تحت وہ آپریشن سندور میں اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتا ہے جو روایتی جنگ میں پاکستانی فوج کے سخت جواب کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی دھمکی اور شاہین میزائل کے استعمال جیسی غلط خبریں پھیلا کر نئی دہلی جنگ بندی کے بارے میں ایک غلط بیانیہ بنانا چاہتا ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ہتھیار استعمال کیے اُن کی تفصیل آئی ایس پی آر کی جانب سے 12 مئی کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اس لڑائی میں لانگ رینج فتح میزائل ایف ون ایف ٹو، لانگ رینج لوئٹرنگ ڈرونز اور اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانے بنانے والے توپ خانے کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ 12 مئی کی پریس ریلیز میں جن بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اُن کی بھی تفصیل موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص بھارتی میڈیا پاکستان بھارت جنگ ترجمان دفتر خارجہ تردید شاہین میزائل وضاحت وی نیوز