ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لئے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند ویب سائٹس کی تفصیلات جاری کرنا رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں ہے۔
عمران خان تحریک انصاف اور فوج میں اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینلز ویب سائٹس پی ٹی اے
پڑھیں:
زمین پر ملنے والی مریخ کی چٹان کی فروخت لاکھوں ڈالر میں متوقع
زمین پر دریافت ہونے والا مریخ کا سب سے بڑا شہابی پتھر رواں مہینے کے آخر میں نیلام کر دیا جائے گا۔ پتھر کی نیلامی 40 لاکھ ڈالر تک میں متوقع ہے۔
زمین پر ملنے والی اس قسم کے صرف 400 میں سے ایک یہ سرخ رنگ کی خلائی چٹان ہے جو مریخ پر سیارچہ ٹکرانے کے بعد سیارے سے نکلی اور 14 کروڑ میل کا فاصلہ طے کر کے زمین تک پہنچی تھی۔
NWA 16788 نامی یہ چٹان ایک گمنام شہابی پتھر ڈھونڈنے والے کو 2023 میں صحارا صحرا میں ملی تھی۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ یہ زمین پر کب گری۔
اگر مریخ کی یہ چٹان فروخت کی جائے تو توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ماضی کا ریکارڈ توڑ دے۔ سال 2000 میں چین سے ملنے والا شہابی پتھر اس وقت نیلام ہونے والے سب سے مہنگے شہابی پتھر کا اعزاز رکھتا ہے۔ تاہم، 2008 میں اس کو تقریباً 30 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا جا رہا تھا تو اس کو کسی نے نہیں خریدا تھا۔
البتہ، NWA 16788 کی فروخت 20 لاکھ سے سے 40 لاکھ ڈالر کے درمیان متوقع ہے۔