غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر اذیت میں ہوں، ملالہ یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم اور بربریت کو دیکھ کر وہ شدید اذیت کا شکار ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں فاقہ کشی پر مجبور فلسطینی بچوں، سکولوں اور اسپتالوں کی تباہی، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر شدید رنج میں مبتلا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو ختم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات نمایاں، مشال یوسفزئی کا علیمہ خان کے بیٹے پر طنز
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہونے لگے۔
کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔
مشال نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟
مشال نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟