سٹی 42: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین 19 سے 21 مئی تک جاری رہا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے، چین

اسلام آباد:

چین نے پاکستان کو ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دے دیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر لیو جیان چاؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے اور چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ  نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق انھیں دورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دی تھی۔

19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے اس دورے میں اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے علاوہ دیگر سینیئر چینی رہنماؤں سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل
  • اسحاق ڈار کی دورۂ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورہ چین مکمل، وطن واپس روانہ
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت
  • اسحاق ڈار ،چینی وز یر خارجہ کے باضابطہ مذاکرات مکمل: سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے، چین
  • دورۂ چین؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے