UrduPoint:
2025-07-06@09:26:31 GMT

رقمی، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل اسلامک ریٹیل بینک بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

رقمی، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل اسلامک ریٹیل بینک بن گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کو ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کے لیے محدود بینکاری لائسنس جاری کر دیا گیا ۔ یہ منظوری رقمی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد پاکستان کا پہلا مکمل شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک بنانا ہے، جو صارفین کی مالی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک آسان، حقیقی ، اور جامع بینکاری کا تجربہ فراہم کرے گا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک جدیدیت کو فروغ دینے، صارفین کے لیے مالی رسائی کو بہتر بنانے، اور محفوظ و ذمہ دارانہ ڈیجیٹل بینکاری طریقوں کو اپنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فریم ورک مرحلہ وار لائسنسنگ کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے، جس کے بعد مکمل کمرشل آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔


پائلٹ لائسنس کے حصول سے قبل، رقمی نے اسٹیٹ بینک کو اپنی آپریشنل تیاری، مضبوط ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سیکیورٹی ڈھانچے، مؤثر رسک مینجمنٹ سسٹمز، اور شرعی اصول و ضوابط کی مکمل پاسداری کا ثبوت فراہم کیا۔ محدود پائلٹ لائسنس کا اجرا ایک اہم مرحلے کا آغاز ہے، جس کاہدف یہ ہے کہ رقمی کے مکمل نظام کی ایک محفوظ اور باضابطہ ماحول میں توثیق کی جائے ۔



رقمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ المطیری نے کہا کہ "عالمی فِن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور صارفین کی ڈیجیٹل مالی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب اس کی بنیاد ہے۔ رقمی، پاکستان میں بینکاری کو اسلامی اصولوں کے مطابق جدید ڈیجیٹل اختراعات کے ذریعے تبدیل کرنے کے عزم کے ساتھ، اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔

میں بورڈ کی جانب سے اعلیٰ معیار کے مطابق مالی دیانت اور بہترین سروس کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے ویژن، اصولوں کی مطابقت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ میں رقمی کی ٹیم اور اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

رقمی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر اعجاز نے کہا کہ"آج کا دن صرف ایک ریگولیٹری سنگ میل نہیں بلکہ پاکستان کے مالیاتی سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

اسٹیٹ بینک کی محدود بینکاری کی منظوری کے ساتھ، رقمی اپنے سفر میں ایک اہم قدم آگے بڑھا رہا ہے تاکہ پاکستان کا پہلا مکمل شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک بن سکے۔رقمی نے اپنی گرین فیلڈ حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسا مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے جو پاکستان میں مالیاتی خدمات کے تجربے کو نئے سرے سے تشکیل دیتا ہے جہاں ہر لین دین میں آسانی، شفافیت، اور اعتماد کو اولین حیثیت دی جاتی ہے۔

ہم صرف مستقبل کی تیاری نہیں کر رہے، بلکہ شریعت کے اصولوں کی رہنمائی اور جدیدیت کے جذبے سے اسے تشکیل دے رہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم صارفین کے لیے سادہ، جامع، اور اخلاقی مالی حل فراہم کریں، جو رکاوٹوں کو ختم کریں اور ان کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیے گئے ہوں۔ رقمی صرف ایک بینک نہیں، بلکہ ہر پاکستانی کے لیے مالی خودداری اور ڈیجیٹل بااختیاری کی تحریک ہے۔

"

رقمی بینک کے شریعت بورڈ کے چیئرمین، ڈاکٹر مفتی محمد عمران اشرف عثمانی نے کہا کہ "ڈیجیٹل اسلامی ریٹیل بینک کے طور پر، رقمی اسلام کے اصولوں اور اقدار کی روشنی میں چل رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کی تمام پیشکش سود سے پاک، منصفانہ، اخلاقی، اور اثاثہ جات پر مبنی ہوں، جو مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہوں۔ شریعہ بورڈ ابتدا سے ہی رقمی کے ساتھ پوری طرح مصروف عمل ہے تاکہ تمام بینکنگ مصنوعات اور خدمات اسلامی فقہ سے ہم آہنگ ہوں۔

رقمی بینک کا وجود پاکستان کے بینکاری منظرنامے میں صارفین کو مکمل طور پر سود سے پاک ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں شرکت کا موقع فراہم کرے گا۔" مستقبل میں رقمی اوپن اے پی آئی ، بینکاری بطور سروس (Baas) اور خو دکار ذہانت سے لیس قابل توسیع اور باہمی مربوط ٹیکنالوجی جیسے پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گا۔ یہ پلیٹ فارم فِن ٹیک کمپنیوں، ٹیلی کام آپریٹرز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ با آسانی انضمام کے قابل ہو گا تاکہ شریعت کے مطابق بروقت اور شخصی مالی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اگلے پانچ سالوں میں ہمارا ہدف یہ ہے کہ شمولیت، جدیدیت، شریعت کی مکمل پاسداری، اور سہولت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کی بینکاری صنعت کی کایا پلٹ دیں۔

رقمی کو پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو کہ پاکستان اور کویت کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے اور انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے ایس سی جو کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کا ذیلی ادارہ ہے کی حمایت حاصل ہے۔ یہ اسٹریٹجک شیئر ہولڈنگ رقمی کی مضبوط ادارہ جاتی بنیاد کی عکاس ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور بنکاری خدمات سے محروم اور کم مراعات یافتہ طبقات کی مدد کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔,.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شریعت کے مطابق ڈیجیٹل بینک اسٹیٹ بینک پاکستان کا ریٹیل بینک بینک کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز

صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں نے سفارشات مکمل کر لیں اور شہباز شریف کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا ایک اعلی سطح کا اجلاس معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے 8 ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی، جن کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، اس موقع پر صنعتی پالیسی کے عملدرآمد کے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا۔

ہارون اختر خان نے بتایا کہ صنعتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 1996 میں 26 فیصد تھا، جو 2025 میں کم ہوکر 18 فیصد رہ گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صنعتی شعبے کی بحالی نہایت ضروری ہے، انہوں نے برآمدات میں اضافے اور درآمدی متبادل پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ معیشت کو استحکام دیا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، ان کی اہم تجاویز درج ذیل ہیں:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بیمار صنعتوں کی بحالی اور قرضوں کے حل کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے گا۔کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018 میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیٹا پر مبنی پیش گوئی کے نظام سے صنعتی بیماری کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کریں۔ صنعتی یونٹس کی درجہ بندی پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے طے کی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے کارپوریٹ ٹیکس کو تین سال میں 29 فیصد سے کم کرکے 26 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایس ای سی پی ایکٹ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں بھی ترامیم کی سفارش کی گئی ہے۔

تیز عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے 10 نئی عملدرآمد ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور انہیں ایک ہفتے کے اندر ٹھوس نتائج پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی ایک جامع پالیسی ہے جو پاکستان میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ بنے گی۔ ہارون اختر خان نے کمیٹیوں کے قلیل وقت میں غیر معمولی کام کو سراہا اور بتایا کہ ان کی تیار کردہ سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہیں، جنہوں نے ان پر اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی عہدے سے فارغ غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے؟
  • صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز
  • ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
  • ڈیجیٹل معیشت، تمام اہداف ڈبل کئے جائیں: وزیراعظم آذربائیجان پہنچ گئے
  • صدر میں چائے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل پر آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ
  • پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
  • پاکستان کے لئےپہلاانٹرنیشنل گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑی رخصت ہو گئے
  • پاکستان کیلیے عالمی مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے
  • ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے دین محمد پہلوان طویل انتقال کرگئے
  • پاکستان کے پہلا گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد 104 سال کی عمر میں انتقال کرگئے