مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے 25 سالہ آپریشنز بند کر دیے،اس خبر نے پاکستانی ٹیک کمیونٹی اور کاروباری حلقوں میں ہلچل مچا دی۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا اس فیصلے کی وجہ پاکستان کے معاشی یا سیاسی حالات ہیں؟ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ معاشی عدم استحکام اور سیاسی بے یقینی نے مائیکروسافٹ کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
تاہم، پاکستان کی وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات اس دعوے کی نفی کرتی ہیں۔
مائیکروسافٹ نے 3 جولائی 2025 کو پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کی تصدیق کی، جو جون 2000 سے جاری تھے۔ جواد رحمان، مائیکروسافٹ پاکستان کے بانی کنٹری منیجر نے لنکڈ اِن پر ایک جذباتی پوسٹ میں اسے ’ایک عہد کا خاتمہ‘ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے چند باقی ماندہ ملازمین کو حال ہی میں آپریشنز بند کرنے کی اطلاع دی گئی۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان نے اس فیصلے کو ’کاروباری جائزے اور اصلاح کا حصہ‘ قرار دیا جس کے تحت کمپنی پاکستان میں اپنا آپریشنل ماڈل تبدیل کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ نے واضح کیا کہ اس فیصلے سے صارفین کے معاہدوں یا خدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کمپنی اب پاکستان میں اپنی خدمات علاقائی دفاتر(جیسے دبئی یا آئرلینڈ) اور مقامی شراکت داروں کے ذریعے جاری رکھے گی۔ یہ ماڈل مائیکروسافٹ عالمی سطح پر کئی ممالک میں کامیابی سے استعمال کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ مائیکروسافٹ کا فیصلہ پاکستان کے معاشی عدم استحکام، سیاسی بے یقینی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ناسازگار ماحول کی وجہ سے ہے۔
مثال کے طور پر چند پوسٹس میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی بندش، کرنسی کی قدر میں کمی اور سیاسی عدم استحکام نے کمپنی کو انخلا پر مجبور کیا۔ تاہم، یہ دعوے حقائق سے مکمل مطابقت نہیں رکھتے۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے 4 جولائی 2025 کو ایک بیان جاری کیا کہ مائیکروسافٹ کا فیصلہ اس کی عالمی تنظیم نو کا حصہ ہے نہ کہ پاکستان سے مکمل انخلا۔
وزارت نے کہا کہ کمپنی گزشتہ چند سالوں سے اپنی کمرشل مینجمنٹ کو آئرلینڈ کے یورپی حب میں منتقل کر چکی ہے اور پاکستان میں اس کی موجودگی پہلے ہی محدود تھی۔
یہ فیصلہ ’پارٹنر پر مبنی، کلاؤڈ بیسڈ ڈیلیوری ماڈل‘ کی طرف منتقلی کا حصہ ہے نہ کہ پاکستانی مارکیٹ سے دستبرداری۔ وزارت نے زور دیا کہ مائیکروسافٹ پاکستانی صارفین، ڈویلپرز، اور شراکت داروں کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مائیکروسافٹ نے پاکستان میں نے پاکستان

پڑھیں:

اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی

حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔

 اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ 

یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ 

یہ  اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔

اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی