190ملین پاﺅنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا جس کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما اپیلیں مقرر کرانے کے لئے متحرک ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
تفتیشی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد؛ عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، جس کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے تھے۔ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے جب کہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ عمران خان نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
جیل میں عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔