— فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد متفق طور پر منظور کی گئی۔

قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس بھارتی جارحیت اور بلا جواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید لکھا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں اور مساجد کو شہید کیا گیا، اجلاس اپنے تمام شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، شہداء کے اہلخانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین جبکہ غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے، مسلح افواج نے 6، 7، 10 مئی کو دشمن کا جدید ہتھیاروں اور جنگی جنون کا غرور خاک میں ملا دیا، اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، فوج کے تمام افسران، جوانوں اور انٹیلی جنس اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید لکھا کہ مسلح افواج کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بےمثال جذبے سے پاکستان اور اس کے 24 کروڑ عوام کے سر بلند ہوئے، اجلاس قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے، نواز شریف نے تاریخ کے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی رہنمائی کی، اُنہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں مسلسل مشاورت سے دفاع وطن کے کام میں حصّہ ڈالا۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی لکھا ہے کہ اجلاس وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے، معاشی و سیاسی استحکام لانے کےلیے قائدانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی کردار ادا کیا اور سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ بہترین نظم پیدا کرکے پاکستان کو دنیا میں سربلند کیا۔

قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ شہباز شریف نے بھارت کی اشتعال انگزیوں کے باوجود تدبر، حوصلے، ضبط و تحمل سے بروقت اور درست فیصلے کیے، عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔

شہباز شریف نے عسکری، عوامی و سیاسی وجود کو یکجان کرکے قوم کو ایک وحدت بنا دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قرارداد کے متن میں شہباز شریف نے پیش کرتا ہے لکھا ہے کہ

پڑھیں:

شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار

سعودی ولی عہد سے دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات دوحہ قطر میں عرب اسلامی ممالک سربراہی ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت سے پیدا ہونے والی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کی۔ وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے پر سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ سمیت تمام سفارتی محازوں پر پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام سخت قابل مذمت ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو ناکام بنانے کی دانستہ کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف
  • شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار