بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان کا آذربائیجان سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان نے آذربائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارت خانے جاکر سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی اور پاکستان کا ساتھ دینے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ سیاحتی ویزے منسوخ کرنا اور سوشل میڈیا مہم چلانا بھارتی ہیجان کی عکاسی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے کہا کہ
پڑھیں:
پی پی مشکل کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے، اسحاق ڈار
لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔
اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں ہوں، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے، دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں جو پاکستان کی معیشت کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت اسے مزید کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
اُنہوں نے خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہوا و فضا میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور پاکستان عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے جو اس کےمقام کی عکاسی کرتا ہے۔
Post Views: 2