پنجاب اسمبلی میں خضدار واقعے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور:
خضدار میں پیش آنے والے سانحے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ خضدار پر ایوان میں وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان خضدار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کی شکست کے آثار آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے کہا کہ سانحہ خضدار پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کی طرف سے مذمت کرتی ہوں، ہمارا ناکام دشمن اپنی پروکسی سے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن جب طیارے اڑنے کے قابل نہیں رہا تو معصوم بچوں پر حملے کرتا ہے، خضدار میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ واقعے کے بعد مریم نواز کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے تعاون کی یقین دہانی اور زخمیوں کو سہولیت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص کو انڈین پروکسی کے خاتمے تک جاری رکھنا چاہیے، بزدل دشمن معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ بچے ہمارا مستقبل تھے دشمن نے اسکول جاتے بچوں کو نشانہ بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد دشمن کی پراکسیسز سرگرم ہو گئی ہیں، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور طیارے مار گرائے۔ دشمن کی پراکسیسز کا وہی حال ہونا چاہیے جو انڈین فوج کا کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز کی ٹی ایل پی سے علیحدگی
جنوبی پنجاب کے کئی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق عہدیداروں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جماعت ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا رہی تھی اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاک فوج نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، اور دشمن اب پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خارجی دہشت گرد بھی ٹی ایل پی سے وابستہ تھے، لیکن پاک فوج نے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور وہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، تاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہے اور کوئی اس کی طرف میلی آنکھ نہ ڈال سکے۔
محمد حسین بابر نے واضح کیا کہ وہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے علیحدہ ہو رہے ہیں، جبکہ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔