پیدائش اور موت کی رجسٹریشن کے نئے قوانین نافذ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے قوانین کے تحت سات سال تک کے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سادہ، شفاف اور عام شہریوں کی دسترس میں لانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال تک کی عمر میں بچوں کی پیدائش کا اندراج متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری کرے گا۔ایک سے سات سال تک کے بچوں کا اندراج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔سات سال سے زائد عمر کے افراد کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹر کی منظوری سے کیا جائے گا۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
دوسری جانب نادرا نے بھی شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پیدائش، اموات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے زندگی کے اہم واقعات کا اندراج کرا سکیں گے۔
ایپ کا آغاز ابتدائی طور پر پنجاب سے کیا گیا ہے۔یونین کونسلوں میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
نادرا نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ پیدائش و موت کی فوری، مستند اور آن لائن رجسٹریشن ممکن بنائی جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رجسٹریشن کے کا اندراج
پڑھیں:
سپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اقدام، ایوان میں وزراء کی حاضری کیلئے نئی پالیسی نافذ
لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں وزراء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزراء کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التواء کار کے سامنے اُس وزیر کا نام درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزراء ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔