پنجاب پلاسٹک فری ہونے کی طرف گامزن، قوانین پر عملدرآمد کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ کر تباہی پھیلاتے ہیں۔ انسان اپنی زمین، دریا، فضا، فصلوں اور صحت کو پلاسٹک کی آلودگی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی ختم، نکاسی آب کے نظام بند اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں اور کمیونٹیز میں پلاسٹک فری پنجاب کا شعور اور آگاہی کی مہم جاری ہیں۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پلاسٹک بیگز
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔