مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی، پنجاب کے کئی شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی کاجن بے قابو، ضلعی سطح پر مقامی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، چینی 175سے 180فی کلو،میدہ سستا ہونے پر بھی بیکر ی مافیاء کی لوٹ مار، گرمی میں انڈے 310روپے درجن،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی،صافی فی کلو گرام مرغی کا گوشت 811 روپے کاہوگیا جبکہ 900گرام 720ورپے، گندم کی قیمتوں 300سے 400وپے فی من تک اضافہ،آٹا بھی مہنگا ہونے کا خدشہ،روٹی بھی 13روپے کی بجائے 15ورپے فروخت ہونے لگی، غلہ منڈی کے آڑھتی، پولٹری مافیاء،قصاب، دودھ پھل وسبزی فروشوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلئے،صرف پیاز،آلو،ٹماٹر سستے،موسمی سبزیاں اور پھل بھی مہنگے، لیمن 1000سے 1200روپے فی کلو، منا فع خوروں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس، تفصیلات کے مطابق وفاقی اورصوبائی حکومت کے مہنگائی کم کرنے تمام دعوے درے کے درے رہے گئے اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کا یٹ مقرر نہ ہونے پر منافع خورواور ذخیر اندوز نے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران گندم کی قیمتوں 300سے 400وپے فی من تک اضافہ کردیا گیااس گندم پہلے 2200سے 2000وپے فی من فروخت ہورہی تھی جوکہ اب 2400سے 2550روپے فی من ہوگی ہے چند روز میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے گلی محلوں میں چینی 170سی180روپے میں فروخت ہورہی ہے اگربات کی جائے برائلر مرغی کی تو برائلرکاگوشت ایک بارپھر مہنگا ہوگیاہے، مارکیٹ میں، گرمی میں انڈے 310روپے درجن،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی،صافی فی کلو گرام مرغی کا گوشت 811 روپے کاہوگیا جبکہ 900گرام 720ورپے فروخت ہورہاہے شدت گرمی میں انڈے 310روپے درجن ہوہے پولٹری مافیاء بھی ددنوں ہاتھوں سے شہریوں لوٹ رہے ہیں اس طرح شہر بھر میں دودھ بھی 140روپے سے 260روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے دہی 180سے 260روپے فی کلوجبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری ریٹ پر 800روپے بیف اور1600روپے مٹن کی قیمتوں پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طو پر ر ناکام ہی.
(جاری ہے)
،مصنوعی مہنگائی کے سامنے پنجاب ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،منافع خوروں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے اس طرح دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد ڈویژنل کی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی، صاف ستھرا پنجاب مہم اور تجاوزات کے خلاف مہم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں اضافہ مصنوعی مہنگائی گندم کی قیمتوں ضلعی انتظامیہ فی کلو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔