اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دی نیوز کے سینئر صحافی فخر درانی نےپاکستانی میڈیا کی معروف شخصیت معید پیرزادہ کے پاکستان سے فرار ہونے اورپھر مختصر عرصہ کے دوران امریکہ میں مہنگی ترین جائیدادیں بنانے کی کہانی بے نقاب کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فخر درانی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ 30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے، جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ مسلسل مقام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچ سکیں۔مگر حیرت انگیز طور پر، ملک چھوڑنے کے دس ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ امریکہ کے مہنگے علاقے پوٹومیک، میری لینڈ میں ایک 2 کنال کا پرتعیش گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئے، جس کی قیمت $1.

05ملین (یعنی 10لاکھ 50ہزار ڈالر تھی۔معید پیرزادہ نے سابقہ ٹوئٹر X پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنا پرانا خاندانی گھر فروخت کر کے یہ امریکی پراپرٹی خریدی۔تاہم، یوکے کمپنیز ہاؤس اور یوکے لینڈ رجسٹری سے حاصل شدہ عوامی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جائیداد ان کی اہلیہ نے 2006میں خریدی اور اپریل 2023میں فروخت کی۔ لیکن یہ اثاثہ پاکستان میں کبھی ظاہر نہیں کیا گیا، جو پاکستان کے ٹیکس قوانین کے مطابق اثاثہ چھپانے کا واضح کیس بنتا ہے۔

2023 میں ہونیوالے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

فخر درانی کا کہناتھا کہ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ریکارڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ کی کوئی ظاہر شدہ آمدنی نہیں۔ صرف دس ماہ کے اندر، انہوں نے سیکیورٹی خطرات کا دعویٰ کیا اور پھر امریکہ کے پوش علاقے میں جائیداد خرید لی۔عوامی ریکارڈز سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر معید حسن پیرزادہ — جو ایک صحافی اور یوٹیوبر ہیں — اور ان کی اہلیہ نے یہ لگژری گھر مشترکہ طور پر خریدا۔عمران خان کی برطرفی کے بعد، ڈاکٹر معید — جو برطانوی پاکستانی دوہری شہریت رکھتے ہیں — نے اپنے یوٹیوب چینل پر عمران خان کے حق میں مہم شروع کی۔ کچھ ہی عرصے بعد، انہوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا اور چپ چاپ پاکستان چھوڑ دیا۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کب کا امکان ہے؟سپارکو  نے  ممکنہ تاریخ بتا دی

https: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں 31اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

نیو لینڈ ریکارڈز کے مطابق، معید پیرزادہ اور ان کی اہلیہ نے موومنٹ مورگیج کے ساتھ $550,000قرض) پر دستخط کیے، جس پر 6.78فیصد سود طے ہوا۔جب اس نمائندے نے یہ سوال بھیجا کہ:"آپ نے $505,000کی ڈاؤن پیمنٹ کس طرح کی؟"تو اس پر معید پیرزادہ نے X ٹوئٹر) پر جواب دیا کہ یہ رقم برطانیہ میں ان کے پرانے خاندانی گھر کی فروخت سے حاصل کی تھی۔ یوکے لینڈ رجسٹری کے مطابق، ان کی اہلیہ نے 13 اکتوبر 2006کو ایک جائیداد £420,000میں خریدی۔بعد ازاں، اس پر 3نومبر 2008کو ایک چارج (یعنی قرض یا گروی) بھی رجسٹر ہوا۔یہ جائیداد 13اپریل 2023کو فروخت کی گئی — یعنی امریکی گھر کی خریداری سے پانچ ماہ قبل۔فروخت کی قیمت £885,000تھی۔اس اثاثے کو 2006سے 2023 تک کبھی بھی پاکستانی ٹیکس حکام کو ظاہر نہیں کیا گیا، حالانکہ پیرزادہ اور ان کی اہلیہ 1997سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان ہیں۔

نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے

امریکی جائیداد کی خریداری سے قبل، پیرزادہ نے مارچ 2023میں ایم این پی ملٹی میڈیا ایل ایل سی کے نام سے ایک کمپنی رجسٹر کرائی۔ریاست میری لینڈ کے ریکارڈز کے مطابق، یہ کمپنی 3مارچ 2023کو رجسٹر ہوئی۔ستمبر 2023میں کمپنی کا پتہ تبدیل کر کے نئے خریدے گئے لگژری گھر پر منتقل کر دیا گیا۔تاحال اس کمپنی نے کوئی سالانہ مالیاتی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔معید پیرزادہ اور ان کی اہلیہ دونوں برطانیہ کے شہری ہیں اور امریکہ میں ریزیڈنٹ ایلین (گرین کارڈ ہولڈر) کی حیثیت سے مقیم ہیں۔ پاکستان چھوڑنے سے قبل وہ گلوبل ویلج اسپیس نامی تنظیم چلاتے تھے۔

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں

معید پیرزادہ تو پاکستان میں ٹیکس دہندہ تھے، مگر ان کی اہلیہ نے 2022تک کبھی کوئی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا۔ان کے برطانوی اثاثے، لینڈ رجسٹری کا ریکارڈ، اور پاکستان کے ٹیکس دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ جائیداد پاکستان میں ظاہر نہیں کی گئی۔اس نمائندے نے معید پیرزادہ کو 13نکات پر مشتمل سوالنامہ ای میل، امریکی فون نمبر، اور پاکستانی واٹس ایپ نمبر پر بھیجا، لیکن انہوں نے جواب دینے کے بجائے صرف ٹوئٹر پر بیان جاری کیا:"ہم نے برطانیہ میں اپنا پرانا خاندانی گھر فروخت کیا اور قانونی بینکنگ ذرائع سے رقم منتقل کی۔" بعد ازاں دی نیوز نے پیرزادہ اور ان کی اہلیہ کو چار اضافی سوالات بھیجے، مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا:وہ چارسوال مندرجہ ذیل تھے۔ کیا آپ اور آپ کی اہلیہ نجمیٰ ناہید پیرزادہ نے 13اکتوبر 2006کو NGL596292نمبر کی پراپرٹی £420,000میں خریدی تھی؟ اس وقت آمدنی کا ذریعہ کیا تھا؟کیا یہ جائیداد 13اپریل2023کو £885,000میں فروخت کی گئی؟ اس پر قرض (charge) کی رقم کتنی تھی ؟کیا آپ دونوں 1997 سے پاکستان میں بطور ٹیکس دہندہ رجسٹرڈ ہیں؟ 2006سے 2023کے درمیان کیا آپ نے یہ جائیداد پاکستانی ٹیکس حکام کو ظاہر کی؟

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پیرزادہ اور ان کی اہلیہ ان کی اہلیہ نے معید پیرزادہ پاکستان میں پیرزادہ نے یہ جائیداد فروخت کی کے مطابق انہوں نے

پڑھیں:

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے پیارے شوہر جولیان میک موہن کینسر پر قابو پانے کی بہادرانہ کوشش کے بعد اس ہفتے انتقال کرگئے۔ جولیان کو زندگی سے بے پناہ محبت تھی۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں، کام اور مداحوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ ان کی گہری خواہش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئیں۔‘‘

 

فنی سفر

جولیان میک موہن نے اپنے کیرئیر کا آغاز آسٹریلوی ٹی وی شو ’ہوم اینڈ آوے‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے ’پروفائلر‘، ’رن اوے‘ اور ’ایف بی آئی: موسٹ وانٹڈ‘ جیسے مشہور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔ جب کہ سپرنیچرل کرداروں پر مبنی ٹی وی سیریز ’’چارمڈ‘‘ میں ان کا کردار کول ٹرنر بہت مقبول ہوا۔ ان کا سب سے مشہور فلمی کردار 2005 کی سپرہیرو فلم ’فنٹاسٹک فور‘ اور اس کے 2007 کے سیکوئل ’رائز آف دی سلور سرفر‘ میں ڈاکٹر ڈوم کا تھا۔

ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ’ریڈ‘، ’فیسز ان دی کراڈ‘، ’پیرانوئیا‘، ’سوئنگنگ سفاری‘، ’مونسٹر پارٹی‘، ’دی سرفر‘ اور ’دی سپریمز ایٹ ارلز آل یو کین ایٹ‘ شامل ہیں۔

جولیان کی رحلت پر ’وارنر بروز ٹیلی ویژن‘ نے اپنے فیس بک پیج پر تعزیتی پیغام میں کہا، ’’ہم اپنے دوست جولیان میک موہن کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے خاندان، دوستوں، ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

جولیان میک موہن نے ماضی میں عوامی سطح پر اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کی تھی، جن میں پارکنسن کی بیماری کی تشخیص بھی شامل تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں تک کینسر کے خلاف بہادری سے لڑائی جاری رکھی۔

ان کی اہلیہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا، ’’ہم ان یادوں کےلیے شکر گزار ہیں جو ہم نے اکٹھی بنائیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کے چہروں پر جولیان مسکراہٹیں لائے، وہ زندگی میں خوشیاں تلاش کرتے رہیں۔‘‘

جولیان میک موہن اپنے پیچھے اہلیہ کیلی اور دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے مداح اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے ،پھلجھڑی قرار دیدیا
  • آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں
  • ’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • پاکستان اور معاہدہ ابراہیمی
  • بغدادی میں گرنے والی عمارت کے مکینوں کو بلڈنگ کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں گے، سندھ حکومت
  • جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
  • امریکہ، چین اور پاکستان
  • سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ، ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ توڑ پھوڑ کرنیوالے 26 ارکان سنی اتحاد کونسل کیخلاف الیکشن کمشن میں نااہلی ریفرنس دائر