کراچی: لانڈھی نمبر 4 میں کروڈ آئل کا ٹینکر الٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں کروڈ آئل کا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 4 چورنگی کے پاس کروڈ آئل کا ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گیا، ٹینکر آدھا کروڈ آئل سے بھرا ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹینکر الٹنے سے کچھ کروڈ آئل سڑک سے بہہ کرنالے میں گر گیا، اس موقع پر آئل جمع کرنے کےلیے شہری نالے میں کود گیا اور کین بھر بھر کر موٹر سائیکل پر لے گئے۔
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر لانڈھی تھانے منتقل کردیا اور جائے حادثہ کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لیکر عام ٹریفک کےلیے بند کردیا۔
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔
لانڈھی نمبر 4 چورنگی سے ٹریفک کو سروس روڈ پر منتقل کیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے ٹینکر کو ہٹانے کےلیے ہیوی مشینری بلائی اور کروڈ آئل کو پہلے خالی ٹینکر میں منتقل کیا، پھر سڑک پر جمع ہونے والے آئل پر مٹی ڈال ڈالی گئی۔
4 گھنٹے بعد آئل ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک سے ہٹادیا گیا، جس کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لانڈھی نمبر 4 کروڈ آئل
پڑھیں:
سرگودھا: سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا
---فائل فوٹوسرگودھا میں سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے بچوں سے ملنے آتا تھا جس کا اس کی دوسری بیوی کو رنج تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔