ہمیں پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہیں دُگنا کرنا پڑیں گی ، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چین ، پاکستان اور افغانستان کے بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کی صدارت کی، جس میں پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے شرکت کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو سراہا اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے نتائج میں سات کلیدی نکات شامل رہے، پہلا، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھنا ۔ دوسرا، چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکراتی میکنزم کے کردار کو بڑھانا ۔ تیسرا ، باہمی قریبی رابطے کو بڑھانا اور سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنا۔ چوتھا ، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں گہرائی سے تعاون کو بڑھانا، چین پاک اقتصادی راہداری کو افغانستان کی جانب وسعت دینا ۔ پانچواں، عملی تعاون کے شعبوں کو بڑھانا اور تعاون کی سطح کو بلند کرنا۔ چھٹا، دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرنا، قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا اور ساتواں،خطے میں امن و استحکام کا تحفظ، اور ترقی کی ترویج کے لیے ایک مثبت بیرونی ماحول تشکیل دینے کی کوشش کرنا ہے۔
Post Views: 4