فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس، خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
شرکا کانفرنس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ سفاکی بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، 4 معصوم بچے اور 2 بے گناہ افراد شہید ہوئے جبکہ شرکا کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔فورم نے معرکہ حق کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا۔شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسٹریٹجک وژن اور غیر متزلزل قیادت کا اعتراف کیا۔ فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
اس کے علاوہ فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔فورم نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیاب تکمیل، پاکستان کی مسلح افواج کے لیے قوم کی غیر متزلزل حمایت اور پاکستانی میڈیا اور انفارمیشن وارئیرز کو سراہا۔شرکا کانفرنس نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق اوراعداد و شمار کو درست طریقے سے پیش کیے، پاکستانی میڈیا نےعوامی اعتماد کو فروغ اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیتے ہوئے درپیش خطرات کے تناظر میں آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔سید عاصم منیر نے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عاصم منیر کی فیلڈ مارشل فورم نے کے لیے
پڑھیں:
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائیگا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم