عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا. تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی.

بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا. ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں نہیں دی جارہیں.بانی نے کہا ہے انہیں کتابیں نہیں دی جارہی نہ  بچوں سے بات کروارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کو بلکل تنہا کیا جارہا ہے. یہاں ججز کے احکامات نہیں مانے جارہے. بانی نے کہا ہے جمہوریت رول آف لاء اور اخلاقیات پر کھڑی ہوتی ہے. بانی نے کہا ہے پاکستان میں رول آف لاء اور اخلاقیات دفن کردی گئی ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت پوری ہوچکی ہے.  ابھی تک نئے الیکشن کمشنر کو تعینات ہوجانا چاہیئے تھا، بانی نے کہا ہے یہ نظام ایسے نہیں چل سکتا. بانی نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے دوبارہ کہا ہے مودی کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گا. بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے اگر بھارت ہے تو اسکا مطلب مودی ایکٹیو ہوچکا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تیار ہے. بانی نے واضع کہا ہے انہیں کوئی ملنے نہیں آیا ہے. پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم نہیں مانیں گے. بانی نے کہا ہے یہ خبریں صرف توجہ ہٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا خطاب دینے پر بیان ذاتی حیثیت میں دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا بیان کل ہم نے دے دیا ہے. بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے، اگر بیرسٹر گوہر خان نے کوئی خراج تحسین پیش کیا تو ذاتی حیثیت میں کیا ہے.پارٹی کی رائے بیرسٹر گوہر خان کی رائے نہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی پی آئی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ انہوں نے بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ جس طرح افواج نے بھارت کو جواب دیا اس سے ملک کا وقار بلند ہوا، ہمارا مورال بلند ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اتحاد رکھو اور الرٹ رہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک، فوج اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے پولی گراف ٹیسٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • ’کوئی ملنے نہیں آیا‘ عمران خان نے جیل میں کسی شخصیت سے ملاقات کی تردید کردی
  • آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر عمران خان نے کیا کہا؟ علیمہ خان نے بتادیا
  • دعا ہے رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان تحریک انصاف اور فوج میں اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے کیسز سیاسی ہیں: بیرسٹر گوہر