قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو اعلان جنگ تصور کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا جس کے آغاز پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس کی وجہ اجلاس میں پندرہ منٹ کیلئے ایوان کی کاروائی معطل کی گئی۔

وقفہ سوالات کے بعد ضمنی ایجنڈے میں وفاقی وزیر علی پرویزملک نے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا بل 2025 پیش کیا جس کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ رگیس پر چلنے والے پاورپلانٹس بل 2025میں نجی کیپٹو پاور پلانٹس پر پہلے مرحلے میں پانچ فیصد لیوی عائد کی جائے گی جسے بعد میں دس اور پھر بیس فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے قرارداد پیش کی جسکو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہیکہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یہ ایوان اعلان جنگ تصور کرتا ہے حکومت پاکستان اس معطلی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی شکست دی ہے اب وہ پراکسیزکے ذریعے دہشتگردی پر اتر آیا ہے، اس میدان میں بھی اسے شکست دیں گے۔بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کہا کہ خضدار بس حملے میں بھارت ملوث ہے ہم بھارت کی پراکسیز کو شکست دیں گے۔

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے اور ہم زندگی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے مودی یہ کان کھول کر سن لے۔توجہ دلا نوٹس پر حج متبادل اور عازمین حج کیکھانے معیار پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے ایوان کو یقین دلایا کہ ارکان نشاندہی کریں مسائل حل کئے جائیں۔ اسلام آباد ڈیرہ غازی خان موٹروے کی عدم موجودگی کے خلاف توجہ دلاونوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے کہا کہ اگلے اس موٹروے کی فزییبلٹی کے لئے رقم رکھی جائے گی قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات پی آئی اے کا لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ تصور قومی اسمبلی

پڑھیں:

صدر کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار کیا ہے؟

حکمراں اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑے آئینی عہدے حاصل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت سے مسلم لیگ ن کے سابق صدر شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا، جبکہ مسلم لیگ ن کی حمایت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب کیا گیا تھا۔

چند روز قبل سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد، جس میں اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بات کی گئی، حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ممکنہ طور پر صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کا پلان بنایا جا رہا ہے، تاہم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے اس کی تردید کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ کچھ لوگ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے سے نالاں ہیں اور سوشل میڈیا کی افواہوں پر بھروسہ نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’صدر زرداری کے جانے، چوہدری نثار کے ن لیگ میں آنے‘ پر عرفان صدیقی کیا کہتے ہیں؟

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار کیا ہے؟

سینیئر صحافی حافظ طاہر خلیل کے مطابق صدر مملکت کو ان کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے سے پہلے ہٹانے کا طریقہ آئین کے آرٹیکل 47 کے مطابق مواخذے (Impeachment) کا ہے، اور ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آرٹیکل 46 کی شق 3 کے تحت صدر خود اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دے دیں۔ آئین کے مطابق صدر کو جسمانی یا دماغی نااہلیت، دستور کی خلاف ورزی یا فاش غلط روی کی صورت میں مواخذے کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے۔

مواخذے کی کارروائی کا آغاز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی یا سینیٹ) سے کیا جا سکتا ہے۔ سینیٹ یا قومی اسمبلی صدر مملکت پر الزامات عائد کرکے نصف سے زائد ارکان کے دستخطوں کے ساتھ نوٹس جاری کرتی ہے، جو 3 دن کے اندر صدر کو بھیج دیا جاتا ہے۔

حافظ طاہر خلیل کے مطابق صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد کا دو تہائی اکثریت سے منظور ہونا ضروری ہے۔ قرارداد کی منظوری کے 7 دن کے اندر اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرتے ہیں، جہاں صدر کو اپنے دفاع کا موقع دیا جاتا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں اگر دو تہائی اکثریت سے مواخذے کی تحریک منظور ہو جائے تو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دے کر عہدہ خالی کرا لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ

صدر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بن جاتے ہیں۔ اگر چیئرمین سینیٹ یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قاصر ہوں تو اسپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد 30 سے 60 دن کے اندر نئے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں ابھی تک کسی صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع نہیں ہوئی۔ سال 2008 میں جب صدر پرویز مشرف کو ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا ارادہ کیا گیا تو صدر مشرف نے خود استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایوان صدر پارلیمنٹ پیپلز پارٹی صدر زرداری صدر مشرف مسلم لیگ ن مواخذہ

متعلقہ مضامین

  • صدر کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار کیا ہے؟
  • طالبان جابرانہ طرز حکومت ختم کریں، جنرل اسمبلی کا مطالبہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی استدعا
  • لیاری: غفلت پر ایس بی سی اے سربراہ معطل، جاں بحق افراد کےلواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
  • خستہ عمارتوں کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، جلد عملدر آمد کرنے کا اعلان
  • مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ
  • سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی چاندی، معطلی کے عرصہ کی تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ
  • پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر
  • حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان