اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا جس کے آغاز پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس کی وجہ اجلاس میں 15 منٹ کے لیے ایوان کی کاروائی معطل کی گئی۔

وقفہ سوالات کے بعد ضمنی ایجنڈے میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا بل 2025 پیش کیا جس کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔گیس پر چلنے والے پاورپلانٹس بل 2025 میں نجی کیپٹو پاور پلانٹس پر پہلے مرحلے میں پانچ فیصد لیوی عائد کی جائے گی جسے بعد میں دس اور پھر بیس فیصد تک بڑھایا جائے گا۔قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس، خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے طے پائی تھی، جس کے تحت پانی کی تقسیم کا 70 فیصد کنٹرول پاکستان جبکہ 30 فیصد بھارت کو دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنگیں ہوئیں لیکن پانی کو کبھی نہیں روکا گیا۔پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی شکست دی ہے اب وہ پراکسیزکے ذریعے دہشتگردی پر اتر آیا ہے، اس میدان میں بھی اسے شکست دیں گے۔بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کہا کہ خضدار بس حملے میں بھارت ملوث ہے ہم بھارت کی پراکسیز کو شکست دیں گے۔پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے اور ہم زندگی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے مودی یہ کان کھول کر سن لے۔

بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

توجہ دلاؤ نوٹس پر حج متبادل اور عازمین حج کےکھانے معیار پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے ایوان کو یقین دلایا کہ ارکان نشاندہی کریں مسائل حل کئے جائیں۔اسلام آباد ڈیرہ غازی خان موٹروے کی عدم موجودگی کے خلاف توجہ دلاونوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے کہا کہ اگلے اس موٹروے کی فزییبلٹی کے لئے رقم رکھی جائے گی قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کیلیے بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی لگانے سے متعلق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

جے یو آئی رکن عالیہ کامران کے مطالبے پر ارکان کی گنتی کی گئی جس پر حکومتی ارکان 99 جبکہ اپوزیشن 44 نکلے۔ حکومتی ارکان زیادہ ہونے کے باعث تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔

آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لیے بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔

منظور کیے گئے بل میں تجویز دی گئی کہ قدرتی گیس یا آر ایل این جی پر چلنے والے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کی جائے اور لیوی کے نرخ میں فوری طور پر پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔

بل میں لیوی کی شرح میں جولائی 2025 تک مزید 10 فیصد اضافہ، فروری 2026 تک 15 فیصد اور اگست 2026 تک لیوی کی شرح میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والی لیوی توانائی کے نرخوں میں کمی کے لیے استعمال کی جائے گی، محصول کے ذریعے توانائی شعبے کے تمام درجے کے صارفین کے لیے نرخوں میں کمی لائی جائے گی۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر معین وٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف قرارداد پیش کیں۔ قومی اسمبلی نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگ تصور کیا جائے، حکومت پاکستان سندھ طاس کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار حملے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ منظور، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کیخلاف قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی : سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور
  • آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کیلیے بل قومی اسمبلی سے منظور
  • پنجاب اسمبلی میں خضدار واقعے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
  • سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم کی قرار داد کثرت رائے سے مسترد