گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشہ، ایڈوائزری جاری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشے پر ایڈوائزری جاری کر دی جس میں صارفین کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ممکنہ ہیکنگ سے متعلق وارننگ جاری کی ہے اور اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز صارفین کی ذاتی معلومات اور اسٹور کیا گیا ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر ان براؤزرز کے استعمال کنندگان کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے تجویز دی ہے کہ صارفین فوری طور پر کروم اور فائرفاکس کے تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔
ایڈوائزری میں غیر مصدقہ ویب سائٹس تک رسائی محدود کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈیٹا چوری سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کروم اور
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ‘ 20 سے زایدافراد جاں بحق‘ 320 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-15
مزار شریف /کابل (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 سے زاید افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں20 سے زاید افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہو گئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ رات گئے تک متاثرہ علاقوں میں امددی کارروائیاں جاری ہیں ۔