پارلیمانی کمیٹی کی تجویز بڑی امپورٹنٹ، قوم ایک پیج پر ہے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجویز بڑی امپورٹنٹ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس پر ڈسکس کر رہے ہیں کہ اس وقت ماحول بنا ہوا ہے ہم آہنگی کا، پوری قوم بھی آپ کو ایک پیج پر نظر آتی ہے، ظاہر ہے جب ملکی دفاع کا ایشو ہو گا ایڈیا کی جارحیت ہو گی تو اس قوم کااسی طرح کا رسپانس آئے گا اس میں تو کئی شک نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایک تشویش کی لہر مجھے نہیں پتہ کیوں (ن) لیگ کی صفوں میں اس وقت بڑی تیزی اور شدت سے دوڑ رہی ہے، ایک عجیب سا خوف مجھے (ن) لیگ کی صفوں میںاس وقت دوڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس وقت ہماری جو فوجی لیڈرشپ ہے اس کی گفتگو اور عمل میں کوئی فرق نہیں ہے، استعداد ہے اس کے حوالے سے فوجی لیڈر شپ کے جو جو دعوے ہیں وہ بالکل سو فیصد درست ثابت ہوئے ہیں۔
تجزیہ کار خالد قیوم نے کہا کہ جس طرح بھارت کے ساتھ جنگ میں پوری قوم، چوبیس کروڑ عوام، اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کے باوجود افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا ایک ماحول تھا، یکجہتی اور اتحاد کا ایک پیغام گیا میں سمجھتا ہوں کہ اب بھی پارلیمان کے اندر ایک پارلیمانی کمیٹی ضرور تشکیل ہونی چاہیے۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ دیکھیں بات یہ ہے کہ کور کمانڈرز نے سیاسی قیادت کے جو دوراندیشی ہے اور اس کی رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی اس وقت جو تجویز سامنے آئی ہے یہ بڑی اہم بات ہے کیونکہ اس وقت پوری قوم ایک پیج پر ہے، پوری قوم ایک ساتھ ہے، پاک فوج کے ساتھ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمانی کمیٹی تجزیہ کار نے کہا کہ پوری قوم
پڑھیں:
گلگت، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم ملاقات
ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈر ایوب وزیری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں سیاسی معاملات پر مشترکہ لائحہ تشکیل دینے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم کاظم میثم اور چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈر اسلامی تحریک محمد ایوب وزیری کے درمیان اہم ملاقات جی بی اسمبلی میں ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے حقوق اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات گلگت بلتستان کی دینی اہم جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی باضابطہ اور اہم ملاقات تھی۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی معاملات پر مشترکہ لائحہ تشکیل دینے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے عزم کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر صوبائی کونسل حاجی سخی احمد جان بھی موجود تھے۔