وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت بد امنی کے لیے سرگرم ہے۔ مکتی باہنی کا قیام اور سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان خضدار خضدار اسکول بس حملہ ڈی جی آئی ایس پی آر سندھ طاس سندھ طاس معاہدہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان خضدار اسکول بس حملہ ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر سندھ طاس معاہدہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری ایس پی

پڑھیں:

ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کی گئی، دہشت گرد بن یامین کے سرکی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
  • بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم
  • پاکستان کا پہلا اے آئی سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف
  • اماراتی کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
  • اے سی میں ڈرائی موڈ کیا کام کرتا ہے اور یہ کیسے بجلی کا بِل کم کرسکتا ہے؟
  • صدر زرداری کے پنجاب میں ڈیرے؛ اہم ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل
  • اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا، عباس عراقچی
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
  • ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: مختلف اضلاع بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک 20 اضلاع میں بارشیں متوقع