پولینڈ کے سفیر کی ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پرپولینڈ کے سفارتخانے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی نے خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی، مستقبل اور خوابوں کو کچلنا انسانیت سے ماورا اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ کوئی بھی مقصد اتنے گھناؤنے عمل کو جائز نہیں ٹھہرا سکتا۔
انہوں نے دنیا بھر سے مطالبہ کیا کہ وہ معصوم جانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائے۔ عالمی سطح پر جاری تنازعات کے پس منظر میں سفیر پِسارسکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ روسی قیادت بھی ایسے ذمہ دار رویے کو اپنائے۔
انہوں نے یوکرین کے ساتھ پولینڈ کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ سفیر نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا بھی ذکر کیا خصوصاً ان پولش ہوابازوں کی خدمات کا جنہوں نے پاکستان فضائیہ کے ابتدائی ایام میں اہم کردار ادا کیا، جن میں ائیر کموڈور ولاڈی سلاو تورووچ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف تاریخ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اپنی پائیدار دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک پولینڈ دوستی زندہ باد محض نعرہ نہیں بلکہ بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کی حقیقت ہے، انہوں نے کہا، اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبے میں پیش رفت کا ذکر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا پولینڈ کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔