امریکہ کی نئی پابندیاں سفارتکاری میں غیرسنجیدگی کی علامت ہیں، اسماعیل بقائی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پابندیوں کا مقصد صرف اور صرف ایرانی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے آغاز پر نئی امریکی پابندیاں، سفارت کاری میں واشنگٹن کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے پر امریکی پابندیوں کو بڑھا کر سیکرٹری آف اسٹیٹ "مارکو روبیو" نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی دشمنی اور غیر قانونی جبر کے اقدامات کی طویل تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ عمل شر انگیز، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پابندیوں کا مقصد صرف اور صرف ایرانی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔
اس بنیاد پر یہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم شمار ہوتی ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی ان پابندیوں کے تسلسل سے ہماری عوام میں یہ خیال زور پکڑتا جا رہا ہے کہ امریکی سیاست دان، ایران کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے آغاز پر یہ اقدام سفارت کاری کے میدان میں امریکہ کے عزم و سنجیدگی پر مزید سوال اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام اس طرح کے کینہ پرور اور غیر عقلی اقدامات کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کے لئے پُرعزم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ امریکہ کی
پڑھیں:
فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں: خواجہ آصف
—فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔
سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔