وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان کا دورہ بھی شیڈول کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ترک اور آذربائیجان کی قیادت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کا امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔