لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔
ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔
ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سابق وزیر دفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
سٹی 42 : سابق وزیر دفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے۔
آفتاب شعبان میرانی چند روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آفتاب شعبان میرانی شکارپور،سندھ میں پیدا ہوئے۔ وہ 25 فروری 1990سے 6 اگست 1990ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر برائے دفاع بھے رہے تھے۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے۔ آفتاب شعبان میرانی ایک سینئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
صدر مملکت نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرانی صاحب شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ میرانی صاحب پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں شہید بھٹو، محترمہ بینظیر، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے کہاکہ میرانی صاحب ایک شریف النفس اور باوقار انسان تھے، اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے اہلخانہ اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔