Nawaiwaqt:
2025-05-24@04:21:02 GMT

پاکستانی خاتون نیا سنگ میل عبور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پاکستانی خاتون نیا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کو سر کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر کیمپ فور سے سفر شروع کیا تھا اور آج صبح 6 بجے ٹاپ پر پہنچیں. انہوں نے 8586 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے.

لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے۔ خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔کینچن جونگا کے ساتھ نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرلی ہیں اور  نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جن کی نظریں  اب 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے پر مرکوز ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نائلہ کیانی

پڑھیں:

بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مشہور کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔

قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات (جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت جنگ میں کشیدگی کا کم ہونا اور یورپ اور ایشیا میں شرح سود کا کم ہونا شامل ہے) کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز (جیسے کہ ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا  سر کرلی 
  • بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 11 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی
  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
  • پاکستان کا اور اعزاز،کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند تریین چوٹی سر کرلی۔
  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی
  • بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی
  • کوہ پیمائی کی دنیا سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
  • کوہ پیمائی کی دنیا سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز