Daily Ausaf:
2025-07-09@18:14:11 GMT

نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔

انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔

اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔
15ہزارکے پاکستانی ڈرونز پر 15لاکھ کا میزائل؟ کانگریس نے مودی سے وضاحت مانگ لی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا

قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔

شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔

شیخہ اسماء کی یہ کامیابی نہ صرف قطر کے لیے باعث فخر ہے بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امارات ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان: بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
  • حوالگی کیس؛ عدالت کا بچی کو پولینڈ لے جا کر والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم
  • نانگا پربت  سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما سیاحت کی سفیر مقرر 
  • شہزادی شیخہ اسما ‘ پاکستان کی خطرناک چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں  
  • قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا
  • تیسری سیاسی جماعت کا اعلان احمقانہ ، ایلون مسک پٹڑی سے اتر گئے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا
  • تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے، نتن گڈکری