لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ فرنچائز نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔

الیکس ہیلز نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک ٹیم نہیں بلکہ خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں ٹیم کے ساتھ واپسی ایک شاندار تجربہ رہی اور وہ پلے آف مرحلے میں ٹیم کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ ہیلز نے وعدہ کیا کہ وہ اسپین سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

اگرچہ ہیلز نے اس سیزن میں صرف 2 میچز کھیلے، لیکن وہ مختصر قیام کے دوران بھی اپنا اثر چھوڑ گئے۔ خاص طور پر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 251.

42 رہا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکورز میں سے ایک، یعنی 251 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بنایا۔

تاہم اگلے میچ میں، جو کوالیفائر 1 تھا، ہیلز بدقسمتی سے دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، اور اسلام آباد یونائیٹڈ 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ براہ راست فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور اب وہ کوالیفائر 2 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے ایلمنیٹر میچ کے فاتح لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔ یہ اہم میچ 23 مئی (آج) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 

اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل