وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان

دوحہ: قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹی دی جائے گی، جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔

تاہم، دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رؤیت سے مشروط ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا 28 مئی” یوم تکبیر ” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ 
  • وفاق میں 3 ہفتوں کے اندر ارسا کے سندھ کا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم
  • بجٹ مذاکرات جاری؛ عوام کو ریلیف دینے کیلیے متبادل پلان آئی ایم ایف کو پیش
  • عوام کیلئے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر 5 روزہ چھٹیوں کا اعلان
  • وفاقی بجٹ 2025-26: کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: حذیفہ رحمان
  • وفاقی حکومت نے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے، نوٹیفکیشن جاری