امن و امان کی بگڑتی صورتحال، پنچایت نظام لانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پنجاب میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز پیش کردی۔ پنچایت بل 2025ء کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ن لیگی رکن نے صوبہ بھر میں پنچایت نظام لگانے کی تجویز دیدی۔
پنجاب میں انصاف کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے پنچایت بل 2025ء کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ 30 دنوں میں کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تجویز
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔