ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے، شاہین شاہ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل پیش کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔
لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.
شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.1 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو اس فتح کا کریڈٹ جاتا ہے، سب نے اہم وقت پر کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور نعیم نے ہمیں شاندار آغاز فراہم کیا، خاص طور پر نعیم کی بیٹنگ قابلِ دید تھی۔
شاہین آفریدی نے عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ اننگز کو بھی ٹیم کی کامیابی کا کلیدی عنصر قرار دیا۔ عبداللہ کی اننگز نے ہمیں اعتماد دیا اور ہم نے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالا، خاص طور پر نئی گیند سے ابتدائی وکٹیں لے کر فتح کی بنیاد رکھی۔
Post Views: 6
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہین شاہ کرتے ہوئے
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔