بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
بھارتی پروپیگنڈا کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن، مثبت کوششوں کا اعتراف۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی صحافی کو آئی ایم ایف ترجمان نے کیوں شرمندہ کیا؟
آئی ایم ایف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جاری پروپیگنڈت کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اضافی فنڈنگ کے لیے پاکستان نے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔
آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بورڈ نے پاکستان کے لیے فنڈنگ سے اتفاق کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مطلوبہ اصلاحات پر پیشرفت کی اور تمام ضروری شرائط کو پورا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
واضح رہے کہ جولی کوزیک کا یہ ردعمل بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں تھا۔
بھارتی صحافی نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کے لیے اس فنڈنگ کو استعمال کرسکتا ہے، جس پر جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف ایک باقاعدہ عمل کی پیروی کرتا ہے کہ ممالک ان پروگراموں کے تحت کیسے کام کر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ بورڈ چیک کرتا ہے کہ آیا ممالک اپنے اہداف کو پورا کر رہے ہیں، پروگرام میں مطلوبہ حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دیدی
جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق بھارت نے پاکستان کی اہم اقتصادی مدد تک رسائی کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک بلین ڈالر کی منظوری میں بھی رکاوٹ کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔ بھارت کی جانب سے یہ اقدامات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف بھارت بھارتی پروپیگنڈا پاکستان ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف بھارت بھارتی پروپیگنڈا پاکستان ترجمان ا ئی ایم ایف جولی کوزیک ا ئی ایم ایف پاکستان کے جولی کوزیک کہ پاکستان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔
انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی مصدقہ طالبان یا سرکاری چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، جبکہ بھارت نے غیر مصدقہ ذرائع سے خبر شائع کرکے دیگر بھارتی اداروں سے بغیر تصدیق کے پھیلائی۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری یا اعتراف کی تصدیق نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا ریاستی سرپرستی میں جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔