آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل، بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
اگلا جائزہ اجلاس رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا، آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ تجاویز، اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، بجٹ تجاویز پر بات چیت آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے، اقتصادی پائیداری کو بہتر بنایا جائے اور توانائی کے شعبے میں لاگت کم کی جائے، پاکستانی حکام نے مالیاتی استحکام سے متعلق عزم کو دہرایا۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ کے خاتمے پر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر ملاقات ہوئی۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے بعد اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر 80 سے 90 فیصد شرائط طے پا چکی ہیں۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک بنیادی مسئلہ یعنی جنگ کا مستقل خاتمہ یا عارضی توقف اب بھی حل طلب ہے۔
ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔
وزیراعظم نیتن یاہو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسپیکر مائیک جانسن، اور متعدد سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اور ملاقات بھی متوقع ہے۔
اسرائیلی اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے کہا کہ حماس نے قطری تجاویز کا واضح طور پر انکار کیا لیکن اس کے باوجود مذاکرات جاری ہیں۔
ایک عرب سفارتکار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وفد نے غزہ سے جزوی انخلا کا نقشہ پیش کیا ہے جبکہ حماس نے 2 مارچ سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب کچھ لچک دکھائی گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اصل تنازع یہ ہے کہ آیا یہ معاہدہ عارضی جنگ بندی کا ہوگا جیسا کہ اسرائیل چاہتا ہے، یا مکمل جنگ کا خاتمہ، جیسا کہ حماس کا مطالبہ ہے۔۔
دوسری جانب دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات پر قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ ابھی صرف "فریم ورک" پر بات ہو رہی ہے اور مذاکرات کو وقت درکار ہوگا۔