ایران امریکا مذاکرات کا پانچواں دور بغیر حتمی پیشرفت ختم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
عمانی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مسائل حل کر کے پائیدار معاہدہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روم میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا۔ عمانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکرات روم میں حتمی پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے۔ عمانی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مسائل حل کر کے پائیدار معاہدہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔
ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔ دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امکان ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔