سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

37 سالہ میتھیوز نے 2009 میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کا آخری مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف 17 جون کو گالے میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ہوگا جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جنہوں نے 118 میچز میں 8 ہزار 167 رنز بنائے، جن کا اوسط 44.

62 ہے۔

ان سے آگے صرف کامارا سنگاکارا (12,400 رنز) اور میہلا جے وردنے (11,814 رنز) ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 33 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

میتھیوز نے 2013 سے 2017 تک 34 ٹیسٹ  میچز کی بطور کپتان قیادت کی، جن میں 2014 کی انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اینجیلو میتھیوز کا ’ٹائم آؤٹ‘، سابق کرکٹرز کی شکیب الحسن کے عمل پر تنقید

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں میتھیوز نے کہا، ‘سری لنکا کے لیے 17 سال کا کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔ میں نے کرکٹ کو اپنی جان دی ہے اور کرکٹ نے بھی مجھے سب کچھ دیا ہے، اور مجھے وہ شخص بنا دیا ہے جو میں آج ہوں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینجلو میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ سری لنکا کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینجلو میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ سری لنکا کرکٹ سری لنکا کے میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ

پڑھیں:

جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔

ایڈن مارکرم – جنوبی افریقا

ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ 27 سال میں پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔

انہوں نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور بعد میں جوش ہیزل ووڈ کو بھی آؤٹ کیا۔

مارکرم کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی شاندار اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا، جب جنوبی افریقہ نے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

کگیسو ربادا – جنوبی افریقا

کگیسو ربادا نے اسی فائنل میچ میں اپنی رفتار اور تجربے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مشکل وکٹ پر انہوں نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر میچ میں 9 شکار کیے۔

اس کارکردگی کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں جن کی اب تک 336 وکٹیں ہو چکی ہیں۔

پاتھم نسانکا – سری لنکا

پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا شاندار آغاز کیا۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے 495 رنز کے جواب میں نسانکا نے 187 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی جس میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا اور سری لنکا کو میچ بچانے میں مدد دی۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے اپنی فارم برقرار رکھی اور 158 رنز کی ایک اور شاندار سنچری اسکور کی جس میں 19 چوکے شامل تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا باقاعدہ اعلان ووٹنگ کے بعد کیا جائے گا، جس میں شائقین کی رائے بھی شامل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان
  • سابق کرکٹر محمد یوسف نے ذاتی برانڈ لانچ کردیا
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
  • جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
  • برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟
  • ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، حنیف محمد کا 66 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈز کے انبار لگا دیے
  • بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
  • ایجبسٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی