اداکارہ حرا سومرو کی صاف گوئی، جذباتیت اور انڈسٹری سے محبت
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
مشہور اداکارہ حرا سومرو نے نجی چنیل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، مزاج اور انڈسٹری سے محبت پر کھل کر بات کی حرا سومرو کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگ انہیں تیز سمجھتے ہیں مگر درحقیقت وہ نہایت معصوم ہیں انہوں نے اپنی شخصیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے اچھی بات صاف گوئی ہے جبکہ بری بات یہ ہے کہ وہ بہت جذباتی ہیں اور غصے میں جلدی آ جاتی ہیں ان کے بقول ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بہت ضدی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود ان کے شوہر بہت چالاک ہیں iیک سوال کے جواب میں حرا سومرو نے واضح کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق انہیں خود ہے اور اس کے پیچھے کوئی دوسری وجہ نہیں ہے انہوں نے خدا کی قسم کھا کر یہ بات کہی کہ انڈسٹری میں آنے کا ان کا فیصلہ صرف اپنے شوق کی بنیاد پر تھا حرا سومرو نے مردوں کے چار شادیوں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ بہت سمجھدار ہوتے ہیں خواتین کو یہی مشورہ ہے کہ پریشان نہ ہوں اور خوش رہیں شادی شدہ خواتین تو ویسے بھی خوش ہوتی ہیں پی ایس ایل 10 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہونے کے ناطے کراچی کنگز کو سپورٹ کرتی تھیں لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیت سکتی ہے پاک بھارت کشیدگی پر بھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے نہ ہم نے دہلی میں بم پھوڑے اور نہ کسی نے شاہ رخ خان کے بنگلے پر قبضہ کیا انہوں نے میڈیا کے کردار کو متوازن اور مثبت قرار دیا حرا سومرو کی صاف گو گفتگو اور منفرد انداز نے شو میں ناظرین کو خوب محظوظ کیا اور ان کے مداحوں کو ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو دیکھنے کو ملا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔
عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش رہا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا، ہماری منزل واضح ہے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک اہم قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔
قرارداد میں اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
پاکستانی مندوب نے ویٹو کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ضمیر اب جاگنا ہوگا، کیوں کہ ہر لمحہ غزہ میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ جاری ہے۔