توانائی کے نقصانات میں 140 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، وزیرتوانائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ صوبوں کی جانب بقایا جات کی مد میں 161 ارب روپے واجب الادا ہیں اور ڈسکوز کے بورڈ کی تشکیل کے بعد نقصانات میں کمی ہو رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ صوبوں سے بقایا جات کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ کچھ روز پہلے ملاقات ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سال مارچ تک نقصانات میں تقریباً 140 ارب روپے کی کمی کی ہے، پہلے مرحلے میں پاور سیکٹر کی تین ڈسکوز کی نج کاری کی جائے گی، جنکوز کے پرانے سامان کو فروخت کیا گیا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ تین سال تک تمام کمپنیوں کی نج کاری کر دی جائے گی، حکومت کا کام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو چلانا نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی، پاور ٹیرف پر سالانہ نظر ثانی میں بجلی کی طلب اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انڈسٹری کے ریٹ 31 فیصد کم کیے ہیں، پیک آورز میں مہنگے پاور پلانٹس چلائے جاتے ہیں جس کے باعث ٹیرف بڑھ جاتا ہے، اگر اوسط ٹیرف چلائیں تو انڈسٹری کے لیے ٹیرف بڑھ جائے گا، کپیسٹی چارجز اب بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔