راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ’معرکۂ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، دونوں سروسز چیفس، سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا جب کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے پُرعزم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور انہیں ’آہنی دیوار‘ قرار دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو بھی سراہا جو اس تنازع کے دوران نہایت اہم ثابت ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں شریک شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا جب کہ فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی کوآرڈینشن کو بھی سراہا۔

https://dailyausaf.

com/wp-content/uploads/2025/05/whatsapp-video-2025-05-24-at-4.31.21-pm.mp4

مزیدپڑھیں:پاکستان ویب خطرات کے حوالے سے محفوظ ترین ممالک کی لسٹ میں شامل ہے: کیسپرسکی

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل مسلح افواج

پڑھیں:

امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ نے “جبری مشقت سے متعلق خدشات کے پیش نظر” پاکستان، بھارت، چین اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق ان برآمدی محصولات (ٹیرف) کی شرح 10 فیصد سے لے کر 12.5 فیصد تک ہوگی اور یہ جمعہ یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

Today, Ambassador Greer is taking action, at President Trump’s direction, under Section 301 of the Trade Act of 1974 by imposing tariffs on 60 trading partners for their failure to adopt and effectively enforce a prohibition on the importation of goods produced with forced labor.…

— United States Trade Representative (@USTradeRep) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جبری مشقت کے خلاف قوانین طویل عرصے سے نافذ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی طرز کے اقدامات کریں۔

یہ نئے محصولات اس عالمی ڈیوٹی کی جگہ لیں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کی گئی تھی اور جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فروری میں بعض ٹیرف مسترد کیے جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے متبادل قانونی راستوں کے ذریعے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی نمائندوں کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ چین سمیت دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لیے ٹیرف کی مجموعی شرح 10 سے 12.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسٹیل اور ایلومینیم جیسے شعبہ جاتی ٹیرف پہلے سے نافذ ہیں اور ان پر نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ توانائی اور کھاد سمیت بعض اشیا کو استثنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد نے بھی جبری مشقت سے متعلق تحقیقات پر امریکی حکام کو تفصیلی جوابات جمع کرائے ہیں، بلکہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے ایک روز قبل بھی مزید وضاحتیں فراہم کی تھیں۔

مزید پڑھیں۔ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار