کینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : کینیا کے صدر ولیم رٹو نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران، کینیا کےصدر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چین-کینیا تعلقات، چین-افریقہ تعاون اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز صدر رٹو نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد مسلسل تین سال میں تین بار چین کا دورہ کیا، انہوں نے کینیا اور چین کی دوستی کی گہرائی پر زور دیا۔

انہوں نے اس دورے کے دوران مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی توقع کی، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں۔ رٹو نے مزید کہا کہ چین نے کینیا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے اور قریبی ثقافتی تبادلے کینیا اور چین کے دوستانہ تعلقات کی بنیادی وجوہات ہیں۔ کینیا اور چین ایک دوسرے کے لیے باہمی فائدے کے شراکت دار ہیں۔کینیا-چین تعاون کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے، رٹو نے کہا کہ مستقبل میں نیروبی اور موسا میٹ ہائی وے ’’ڈیجیٹل ہائی وے‘‘ اور دیگر منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے کی امید ہے۔

کینیا چاہتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ شمسی توانائی سمیت سبز توانائی کے شعبے میں تعاون کرے۔ رٹو نے یہ بھی کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم نے افریقہ اور چین کے تعاون کے لئے ایک اعلیٰ معیار کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جو سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔امریکہ کی جانب سے شروع کردہ ٹیرف کی جنگ پر، رٹو نے کہا کہ یکطرفہ اور خود پسندی عالمی صورتحال کے مطابق نہیں ہے، جبکہ کثیرالجہتی تعاون تجارت کی ضمانت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ تین عالمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن اور سلامتی کے مسائل کے حل میں بہت اہم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.

35فیصد کی سطح پر آگئی پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، چینی نائب وزیراعظم ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ  کرے گا  ، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

امریکا آسیان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، مارکو روبیو

کوالالمپور میں 10 رکنی آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ سے مارکو روبیو نے ملاقات کی، جس میں آسٹریلیا، چین، یورپی یونین، جاپان، روس، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک بھی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرزٰ کے مطابق مارکو روبیو اپنے پہلے ایشیائی دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ واشنگٹن اس خطے کو ترجیح دیتا ہے حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے اس دورے پر منفی اثر ڈالا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کی وضاحت نے کی کہ انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، امریکا آسیان کا قابل اعتماد شراکت دار ہےاور واشنگٹن اپنے شراکت داریوں کو ترک نہیں بلکہ مزید مضبوط کرناچاہتا ہے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ آسیان خود مختار ریاستوں پر مشتمل ہے، امریکا آسیان ممالک کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کو کسی تیسرے فریق کی منظوری کے بغیر آگے بڑھائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کوالالمپور میں 10 رکنی آسیان تنظیم (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز) کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی، جس میں آسٹریلیا، چین، یورپی یونین، جاپان، روس، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ ممکن ہے وہ ملائیشیا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں، یہ دورہ انڈو پیسیفک پر امریکی توجہ کی تجدید کا حصہ ہے تاکہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے تنازعات سے ہٹ کر توجہ اس اہم خطے پر مرکوز کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 50 سال کی کہانی کا بڑا حصہ اسی خطے میں لکھا جائے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ کی عالمی ٹیرف حکمت عملی نے اس دورے پر منفی اثر ڈالا ہے، جنہوں نے یکم اگست 2025 سے 7 آسیان ممالک بشمول ملائیشیا، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ مارکو روبیو کی ترجیحات میں سیکیورٹی تعاون، جنوبی چین کا سمندر، منشیات، جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویزا مسائل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
  • پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کی نئی تاریخ رقم، اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ
  • امریکا آسیان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، مارکو روبیو
  • کینیا میں بدامنی عروج پر‘ مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم
  • کینیا میں صدرولیم روٹو نےمظاہرین کو گولی مارنے کا حکم دیدیا
  • بہتر گورننس اور کاروبار دوست ماحول بنانے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو کا معاہدہ
  • پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، 500 سے زائد گرفتار
  • کینیا؛ حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی؛ 500 سے زائد گرفتار
  • محسن نقوی کی ٹینس کے فروغ کیلئے اعصام الحق کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی